عام سوالات

1- RUDA کیا ہے؟

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) ایک سرکاری ادارہ ہے جو جولائی 2020 میں وزیراعظم کے دستخط سے ایک پارلیمانی ایکٹ کے ذریعہ قیام میں آیا۔ دریائے راوی کے گرد ونواح کے 46کلومیٹر طویل ایریا پر پاکستان کے پہلے پائیدار اور  باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قائم ہونے والے شہر کی تخلیق کی نگرانیRUDAکرے گا۔

2- کیا RUDA کے پاس اپنی ملکیتی زمین ہے؟

جی ہاں، زمین  RUDA  کی ملکیت ہوگی اور جوتمام پاکستانیو ں کو رہائشی اور تجارتی تعمیرات کرنے کی اجازت دے گی۔

3- چہار باغ کیا ہے؟

چہار باغ  RUDA   کی زیر نگرانی تعمیر ہونے والا پہلا منصوبہ ہے۔یہ رنگ روڈ پر واقع ہر بنس پورہ، لاہور میں واقع گیٹڈ کمیونٹی ہے جس کا آغاز اور تعمیراتی کام  RUDA کی جانب سے کیا گیا ہے۔

4- چہار باغ میں جائیداد خریدنے کے کیا فوائد ہونگے؟

2سال کی قلیل مدت میں خریداروں کو مکمل طور پر ڈویلپڈ پلاٹس فراہم کئے جائیں گے۔ اگرچہ ادائیگی کیلئے انہوں نے 3سالہ ادائیگی کا معاہدہ ہی کیوں نہ کیا ہو۔ ادائیگی کے شیڈول کی تکمیل سے پہلے بھی گھروں کی تعمیر کی اجازت دی جائے گی۔

5- چہار باغ میں پلاٹوں کی تقسیم کیسے ہوگی؟

RUDA شفاف عوامی قرعہ اندازی کے ذریعے 10 مرلہ اور ایک کنال کے رہائشی پلاٹ، اپارٹمنٹس اور کاروباری تعمیرات نیلام عام کرے گی۔ ابتدائی مرحلہ میں   10 مرلہ اور 1ایک کنال کے پلاٹ فراہم کرے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں اپارٹمنٹ اور کاروباری عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

6- کیا آپ پلاٹوں کی قیمت اور ادائیگی سے متعلق تفصیلی شرائط بتائیں گے؟

پلاٹ کی قیمت 1 کنال 10 مرلہ
ریگولر PKR 20,000,000 PKR 12,000,000
کارنر PKR 22,000,000 PKR 13,200,000
پارک فیسنگ PKR 22,000,000 PKR 13,200,000

*درج بالا بیان کردہ قیمتوں پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے 5%خصوصی رعایت فراہم کی گئی ہے

منصوبہ کی قسم ادائیگی بقیہ اقساط رعایت
پلان 1: 100 فی صد اپ فرنٹ پیمنٹ NIL 10%
پلان 2:دو سا لہ ادائیگی 10% ڈاؤن پیمنٹ 8 5%
پلان3: تین سا لہ ادائیگی 10% ڈاؤن پیمنٹ 12 NIL

 

*مثال: اگر کوئی فرد 3 سالہ پلان کے تحت 01 کنال یا ریگولر پلاٹ حاصل کرتا ہے تو اسے 20 لاکھ روپے بطور ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنے ہونگے اور پھر بقیہ رقم 12 سہ ماہی قسطوں میں مکمل ادائیگی کرنی ہوگی۔ یعنی 1 کروڑ 80 لاکھ تقسیم  =  12  ادائیگیاں  15 لاکھ فی سہ ماہی

** 24ماہ کے اندر 100% ادائیگی کرنے والے کلائنٹس پلاٹ کی کل قیمت پر 05% رعایت کے اہل ہونگے۔

7- قرعہ اندازی کا طریقہ کار کیا ہے؟ اور چہار باغ میں کیسے کی جائے گی۔

قرعہ اندازی کا طریقہ کار کیا ہے؟ اور چہار باغ میں کیسے کی جائے گی۔ 
جیتنے والے خوش نصیب خریداروں کا انتخاب بذریعہ، شفاف/ منصفانہ قرعہ اندازی سے ہوگا۔ جس کے تحت RUDAکے پاس جمع ہونے والے ہر فارم کو ایک نمبر الاٹ کیا جائے گا۔ پلاٹ حاصل کرنے کے امکانات کو زیادہ کرنے کیلئے افراد ایک سے زیادہ فارم بھی جمع کروا سکتے ہیں تاہم ہر فارم کے ساتھ پلاٹ سائز کے مطابق الگ الگ ناقابل واپسی فیس جمع کروانی ہوگی۔ ہر پلاٹ کے لئے افراد کو قرعہ اندازی میں شامل ہونے کیلئے الگ الگ فارم جمع کروانے ہونگے۔

مثلاً اگر کوئی فرد ایک کنال والے تین پلاٹ لینا چاہے تو اس کے 03 فارم جمع کروائے گا، اسے   (30,000=3x10,000)   روپے ناقابل واپسی فیس جمع کروانی ہوگی۔

8- میں قرعہ اندازی میں کیسے شریک ہوسکتا ہوں؟

ویب سائٹ یا بینک پر موجود فارم پُر کریں۔ پھر RUDA کے مقررہ اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم جمع کروائیں۔ انتخاب کے لئے قرعہ اندازی کا شفاف طریقہ کار اپنا یا جائے گا۔ اگر آپ کا نام قرعہ اندازی میں نکل آتا ہے تو10% کی ادائیگی کر کے مذکورہ پلانز میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں تاکہ پلاٹ آپ کے نام کنفرم ہوجائے۔

*نوٹ فرما لیجئے:فارم کی کوئی قیمت نہیں ہے اور ہماری ویب سائٹ پر فراہم کردہ لنک کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔
 (https://chaharbagh.ruda.gov.pk)

فیس پروسیسنگ
  1کنال 10مرلہ
آن لائن درخواستیں PKR 10,000 PKR 6000
نقد بذات خود جمع کروانا PKR 12,000 PKR 8000

9- قرعہ اندازی میں میرا نام نہ نکلنے پر کیا کرنا ہوگا؟ کیا میری فیس واپس کر دی جائے گی۔

بیلٹنگ فیس ناقابل واپسی ہے۔

10- کیا میں قرعہ اندازی میں فائلوں کے لئے شرکت کر رہا ہوں یا پلاٹوں کے لئے؟

خریدار قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے کے لئے شرکت کریں گے۔ چہار باغ کے لئے قرعہ اندازی کے معاملے میں RUDA یقین دہانی کروائے گی کہ تیار شدہ پلاٹ کامیاب الاٹیوں کے حوالے کردئیے جائیں۔

11- اگر میں پلان 3کا انتخاب کروں تو کیا یہ ممکن ہے کہ مجھے میرے پلاٹ کیلئے کچھ ڈسکاؤنٹ ملے؟

الاٹمنٹ کے 2سال کے اندر تمام ادائیگی کرنے پر پلان 3 کا انتخاب کرنے والے 5% ڈسکاؤنٹ کے اہل ہونگے۔ نتیجتاًاس صورت میں کلائنٹ اپنے پیمنٹ پلان کا دوسرا سال مکمل ہونے سے پہلے یکمشت ادائیگی یا بیلون پیمنٹ کر کے اپنی جائیداد پر 5% رعایت کا اہل ہوگا۔

12- سہ ماہی ادائیگی نہ کرپانے یا تاخیر سے کرنے پر کیا ہوگا؟

سہ ماہی قسط جمع نہ کروا نے کی صورت میں اگلی قسط یا پیمنٹ پلان کے ریگولر ائز ہونے تک سالانہ 14 فیصد بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ تین یا اس سے زیادہ قسطیں جمع نہ کروانے والے چہار باغ میں کی گئی اپنی سرمایہ کاری کی رقم سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔ 

13- مجھے ادائیگی کہاں اور کیسے کرنی ہوگی؟

ادائیگی راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی چہار باغ BOP اکاؤنٹ نمبر PK45BPUN6010217231600020 میں پاکستان بھر میں بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ میں بذریعہ آن لائن ٹرانسفر ز، ڈیمانڈ ڈرافٹ، پے آرڈر یا بذریعہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (PRK) کرنی ہوگی۔

14- ازراہ کرم اکاؤنٹ کی تفصیلات بتائیے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (پاکستانی روپے) /آن لائن

اپنی PISDکیسے بنائی جائے؟

(a). ضروری تفصیلات فراہم کر کے اپنی درخواست پُر کریں۔ پیمنٹ سیکشن کے انتخاب کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (PKR) منتخب کریں۔

(b). جنرل چلان PSID/پر کلک کریں

(c). PSIDکامیابی سے سسٹم آپ کی سکرین پر ظاہر کرے گا(مثلاً 10011302217714525)

(d). آن لائن ادائیگی کیلئے اپنی PSIDنمبر نوٹ کریں

ادائیگی کیسے کی جائے؟

پیمنٹ چینل میں جا کر بذریعہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رقوم کی ادائیگی کریں۔براہ کرم درج ذیل ہدایات پر عمل کریں

مرحلہ  1۔اپنے موبائل بینکنگ /انٹرنیٹ بینکنگ کو لاگ اِن کریں

مرحلہ  2۔بل پیمنٹ کا انتخاب کریں

مرحلہ  3۔بل کا انتخاب کریں

مرحلہ  4۔واؤچر یا انوائس کا انتخاب کریں

مرحلہ  5۔ PSIDنمبرمثلاً 10011302217714525  کے تحت چھ ہندسوں پر مشتمل 1BILL پریفکس "100113"  انٹر کریں

مرحلہ  6۔بل تفصیل کی تصدیق کریں

مرحلہ  7۔OPT / پن  انٹر کریں

مرحلہ  8۔رقم کی ادائیگی کریں

DD/POکیلئے پیمنٹ تفصیلات (اصل منسلک کریں)

تمام PO/DD ”راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی چہار باغ BOP اکاؤنٹ نمبر: "6010217231600020کے حق میں ہونے چاہئیں۔ RUDA این ٹی این نمبر: 6-9022047

*PO/DD  نمبر:__________________________

*PO/DD  رقم:__________________________

*بینک کا نام:_____________________________

*برانچ کوڈ:______________________________

*برانچ کا نام: ____________________________

*DD/PO  تاریخ:_________________________

15- کمیونٹی کیلئے ترقیاتی ٹائم لائنز کیا ہیں؟

ترقیاتی ٹائم لائن آغاز کی تاریخ سے 02 سال تک ہے۔ اس کے بعد پلاٹ کے مالک کو اپنا گھر تعمیر کرنے کی اجازت ہوگی۔
 

16- ترقیاتی اخراجات کیا ہیں؟

کامیاب افراد اپنے پلاٹ کی اصل قیمت کی بنیاد پر ترقیاتی اخراجات ادا کریں گے۔ جو پلاٹ کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کیلئے ادا کرنے ہونگے۔

17- چہار باغ کمیونٹی کو RUDA کیاسہولیات فراہم کرے گی؟

پانی، گیس اور بجلی کا مکمل انتظام۔ مذکورہ سائٹ مکسڈ یوز ماحول کے تحت کمرشل و رہائشی مقاصد کے استعمال کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے تاکہ دن اور رات کے اوقات میں خوشیوں بھری سرگرمیوں کو اور بھی زیادہ فروغ دیا جا سکے۔ مکسڈ یوز ڈویلپمنٹ میں بلندو بالا عمارتیں اور بلڈنگ کمپلیکس شامل ہیں جن کی اونچائی  (1+G)  سے لے کر  (25+G)  تک ہے جو پیدل چلنے والوں کیلئے پرکشش ماحول کی فراہمی اور علاقائی ترقی و خوشحالی میں تیزی لانے کیلئے قریبی ملحقہ علاقوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر قابل رسائی بھی ہے۔

18- چہار باغ کمیونٹی کتنے علاقے پر محیط ہے؟

یہ پلانڈ سا ئٹ RUDAکے زون۔1 کی حدود میں واقع ہے اور رہائشی مقاصد کیلئے وسیع زمین زیر غور ہے

19- سڑکوں کا سائز کیا ہے؟

بڑی سڑک 200 فٹ چوڑی ہے۔ جبکہ دوسری سڑک 100 فٹ چوڑی رکھی گئی ہے۔ گلیوں کی چوڑائی 40 فٹ ہوگی۔

20- ماسٹر پلان میں کیا کچھ شامل ہے؟

مغل گیٹ وے، ڈیٹیچڈ ہاؤسنگ، سیمی ڈیٹیچڈ ہاؤسنگ کونڈو مینیمز، پبلک سکوائر، ڈائنا مک ہب، سگنیچر ٹاورز، کمیونل کنونیشنز، اوپن ویو، کوریڈور۔

21- کیا سمندر پار پاکستانی یہ جائیدادپاکستان آئے بغیر حاصل کرسکتے ہیں؟

جی ہاں، سمندر پار پاکستانی یہ جائیداد پاکستان آئے بغیر بھی خرید سکتے ہیں۔

22- چہار باغ میں کب میں اپنے پلاٹ پر تعمیرات کا آغاز کر سکوں گا/گی؟

پلاٹ ما لکا ن آغاز سے 02 سال کے بعد اپنے گھر کی تعمیر شروع کر سکتے ہیں۔

اضافی معلومات/تفصیلات

1۔ چہار باغ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کابنیادی منصوبہ ہے اور اتھارٹی نے کسی قسم کی تھرڈ پارٹی یعنی سیلز ایجنٹس، پراپرٹی ڈیلرز، ایکسٹرنل کنسلٹنٹس کو چہار باغ کی لانچ یا اسکی قرعہ اندازی کے لئے کسی قسم کے اختیارات نہیں دئے۔
2۔ فارمز کی قرعہ اندازی یا کامیاب الاٹیز کے لئے قسطوں کی ادائیگی بذریعہ RUDA کے بینک آف پنجاب اکاؤنٹ میں ہوگی۔ ادائیگی سے متعلق مزید معلومات کے لئے ازراہ کرم FAQs ملاحظہ فرمائیں۔ 
3۔ RUDA فرموں یا افراد کی جانب سے ایسے کسی دعوے کو خاطر میں نہیں لائے گی جس میں RUDA کی ایجنسی کا دعوی کرنے والوں نے کوئی رقم لوٹی ہو یا ایسے لوگ ملوث ہوں جنہوں نے RUDA کے مجاز نمائندوں کا روپ دھار کر کسی قسم کا فراڈ
 کیا ہو۔
4۔ RUDA کاایجنٹ ظاہر کرنے والے افراد یا کاروبار کرنے والوں کو جمع کرائی گئی رقم کے لئے RUDA کسی قسم کی ذمہ داری قبول نہیں کرے گی۔ 
5۔ یہ کامیاب الائٹیز یا کلائنٹس کی ذمہ داری ہوگی،کہ وہ مقررہ تاریخ تک رقوم کی ادائیگی اور ٹرانسفر کرے۔تاہم بہتر ہے کہ مقررہ وقت سے پہلے ہی ادائیگیاں کر دیں تاکہ تاخیر سے جمع ہونے پر جرمانے سے بچا جا سکے۔